خواتین پر تشدد کے حوالے سے یونیورسٹی آف چناب میں تقریب آ ج ہوگی

خواتین پر تشدد کے حوالے سے یونیورسٹی  آف چناب میں تقریب آ ج ہوگی

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )یونیورسٹی آف چناب میں آج ویمن وائلنس ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں خواتین کے خلاف تشدد کے تدارک اور سماجی شعور کی بیداری کے حوالے سے علمی و آگاہی سیشن منعقد ہوں گے ۔

معروف سیاسی و سماجی رہنما سیدہ نوشین افتخار رکنِ قومی اسمبلی بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گی۔تقریب کا اہتمام آفس آف سٹوڈنٹ افیئرز اورلاء ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے جس کا مقصد نوجوان نسل میں خواتین کے حقوق، ان کے تحفظ اور معاشرتی مساوات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے ۔ پروگرام میں جامعہ کے طلبہ و طالبات کثیر تعداد میں شرکت کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں