بھاری جرمانے ، ٹرانسپورٹ کا کاروبار مشکل ہو گیا :حمیداللہ

بھاری جرمانے ، ٹرانسپورٹ کا کاروبار مشکل ہو گیا :حمیداللہ

گجرات (نامہ نگار )صدر گجرات ٹرانسپورٹ اونر یونین اور چیئر مین حمید اﷲ وڑائچ نے کہا ہے کہ۔۔۔

پنجاب حکومت کی طرف سے گاڑیوں کو بھاری جرمانے کرنے سے ٹرانسپورٹ کا کاروبار جاری رکھنا مشکل ہو گیا ، اگر ایک گاڑی کا مسافروں سے کرایہ میں ہزار وصول ہوتا ہے تو چالان 20 سے 30 ہزار کر دیا جاتا ہے تو باقی کے اخراجات کیسے پورے کیے جائیں پٹرول اور ٹول ٹیکس کی رقم کہاں سے لیں، ایوان اقتدار میں بیٹھنے والے ہماری آواز سنیں ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل کیے جائیں پنجاب ٹرانسپورٹ یونین نے اسی لیے آج سے پورے پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے ہم پنجاب ٹرانسپورٹ یونین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے فیصلے کے مطابق اٹھ دسمبر سے مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں ہم پنجاب ٹرانسپورٹ یونین کے فیصلوں کی مکمل پاسداری کریں گے حکومت ہوش کے ناخن لے اور ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل کرے جب تک بھاری جرمانے ختم نہیں کیے جاتے اس وقت تک پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں