سیالکوٹ با رایسوسی ایشن کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان

سیالکوٹ با رایسوسی ایشن کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین الیکشن بورڈ خالد حسین قریشی نے کہا کہ صاف وشفا ف اور پرامن الیکشن کا انعقاد میری اولین ترجیح ہے پنجاب بار کونسل کی ہدایات کے مطابق ضابطہ اخلاق کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں سابق صدور مقصود احمد بھٹی، سہیل اقبال ہرڑ، ممبران جمیل انور چودھری ، محمد سلمان شیخ، امجد عباس، کرامت علی نے شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کیا گیا جس کے مطابق ڈسٹرکٹ با رایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 10جنوری بروز ہفتہ ہونگے ۔شیڈول کے مطابق وصولی کاغذات نامزدگی8دسمبرتا 9دسمبر ،صبح 10بجے سے 3بجے دئیے جائیں گے ۔اعتراضات کاغذات نامزدگی و سکرونٹی 11 دسمبر بروز جمعرات صبح 11بجے تا ایک بجے بمقام الیکشن بورڈ آفس، واپسی کاغذات12دسمبر بروزجمعتہ المبارک صبح 11بجے سے ایک بجے تک ہونگے ۔ امیدوار وں کی حتمی فہرست 14دسمبر کوآویزاں کی جائیگی جبکہ الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل 10جنوری کو صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں