سیالکوٹ:بجر ی سے لدا ڈمپر تیز رفتاری کے با عث پل سے گر گیا

سیالکوٹ:بجر ی سے لدا ڈمپر تیز  رفتاری کے با عث پل سے گر گیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ہیڈ بمبانوا لہ کے قریب بجری سے لدا ڈمپر تیز رفتار ی اور دھند کے با عث پل سے گر کر الٹ گیا، ڈرائیور اور ساتھی نے چھلانگ لگا کر جان بچا لی جبکہ پچھلے کیبن میں بیٹھا 18سالہ رضوان ساکن سرگودھا ڈمپر الٹنے کے باعث پھنس گیا۔

 ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر آپریشن کا آغاز کر دیا اور ڈمپر کی چادر کو کاٹ کر نوجوان کو ریسکیو کر لیا ۔ بعدازاں نوجوان کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیا۔ چھلانگ لگا کر بچ جانے والوں میں 24سالہ فضل عباس اور 21سالہ عدیل شامل ہیں جن کا تعلق بھی سرگودھا سے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں