تتلے عالی :ملک بھر میں دینی مدارس میں ختم بخاری کی تقریبات شروع
تتلے عالی(نامہ نگار )ملک بھر میں دینی مدارس میں ختم بخاری کی تقریبات شروع،سالانہ امتحانات جنوری میں ہوں گے ۔
پاکستان میں وفاق المدارس العربیہ،تنظیم المدارس العربیہ ودیگر وفاق ہائے کے زیر اہتمام ملک بھر کے دینی مدارس میں سالانہ امتحانات سے قبل مدارس میں درس بخاری،اختتام بخاری،ختم بخاری کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں ۔جنوری کے دوسرے ہفتہ میں شرو ع ہونے والے دینی مدارس میں سالانہ امتحانات ختم ہونے پر طلباء وطالبات کو40سے 50دن کی چھٹیاں ہوجائیں گی جبکہ رمضان المبارک کے بعد نتیجہ آنے پر نئی کلاسوں کا آغاز ہوگا۔