پیپلز پارٹی میں لوگ جوق در جوق شامل ہو رہے :امتیاز احمد

پیپلز پارٹی میں لوگ جوق در جوق شامل ہو رہے :امتیاز احمد

تتلے عالی(نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما امتیاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر متحرک ہے لوگ جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں،جماعت کو چھوڑ نے والے واپس آرہے ہیں جبکہ۔۔۔

مسلم لیگ ،تحریک انصاف،تحریک لبیک ودیگر سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ ہولڈر بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوکر اسے مضبوط بنارہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 81 سے بھی متعدد رہنما پیپلز پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں ان میں سابق ایم این اے تصدق مسعود،ڈاکٹر عامر علی ،ٹکٹ ہولڈر تحریک لبیک این اے 81محمد ذوالفقار گجر،تحریک لبیک کے قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر کامران اولکھ ، مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے امانت ورک کے داماد بھی نے گورنر پنجاب سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کرکے پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ،انہوں نے بتایا کہ بہت سارے ن لیگی،ق لیگی،تحریک انصاف ودیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما ومتحرک کارکن بھی شامل ہونے کیلئے رابطے میں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں