سرکاری منصب بڑی امانت ،غفلت برداشت نہیں :کمشنر
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد ہماری اولین ذمہ داری ہے نہ صرف ایک انتظامی اصول کی جانب رہنمائی کرتا ہے بلکہ اُن کی سوچ میں موجود شفافیت اور نظم و ضبط کا بھی عکاس ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منورحسین ،قاری سلیم زاہد دیگر اہلکاروں آئی ٹی ایکسپرٹ سہیل انجم رانا،محمد اقبال اور محمد نواب کو اعزازی شیلڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پی ایس او ٹو کمشنر ندیم بٹ سمیت ممبرا ن امن کمیٹی حاجی یوسف کھوکھر،مولانا اکبر نقشبندی ،عثمان بٹ ،حافظ عدیل عارف،نعمان صدیقی ،پروفیسر شہزاد لارنس و دیگر علما کرام اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک آفاقی دین ہے ،اسلام نے ہمیشہ نظم، دیانت اور ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری منصب بھی بڑی امانت ہے اور اس کی ادائیگی میں غفلت نہ دین اجازت دیتا ہے نہ ریاست۔