معذور افراد کے عالمی دن پر نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ڈیف سیٹلائٹ ٹاؤن میں تقریب
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ڈیف سیٹلائٹ ٹاؤن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی بہبود کے اداروں، اساتذہ، والدین اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کین۔
تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مس سمیرا اقبال تھیں جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عالم، محمد شعیب، محمد اختر، ڈائریکٹر سکول محمد نعمان ریاض سمیت ادارے کی ٹیچرز اور قوتِ سماعت سے محروم بچوں کے والدین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔تقریب میں قوتِ سماعت سے محروم طلبہ نے رنگا رگ پروگرام پیش کر کے مہمانوں کو حیرت زدہ کر دیا۔