کامونکے :جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے کیمیکل پی لیا
کامونکے(تحصیل رپورٹر)جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے کیمیکل پی لیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں شمیر کے افتخار کے 17 سالہ بیٹے حیدر علی کا گاؤں میں کسی سے جھگڑا ہوا۔۔۔
جس کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر کیمیکل پی لیا ،حیدر علی کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔