ڈسکہ :مختلف مقامات سے 5موٹر سائیکل چوری
ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار )پانچ مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ مقبول احمد سے نو سرباز موٹر سائیکل ہتھیا کر لے گئے۔۔۔
ثقلین سے پسرور بائی پاس کے قریب ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل چھین لی، جامکے چیمہ میں شہباز احمد کی د کان سے ، محلہ شہاب پورہ میں علی رضا کی حویلی ، کریم ٹاؤن موترہ میں خالد محمود کے گھر سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔