کامونکے :وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں اور دیگر اشیا سے محروم
کامونکے (نامہ نگار )چوری کی وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں اور دیگر اشیا سے محروم ہوگئے۔ سلامت پورہ کے فرحان اعجاز کی موٹر سائیکل نامعلوم چور گھر کے باہر سے لے گئے۔
مصطفی آباد کے محمد عباس کے کھیتوں سے پیٹر انجن چوری ہوگیا۔ اشرف آباد کے محمد رفیع کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے اور ورک ٹاؤن کے ساجد کی موٹر سائیکل نادرا آفس کے باہر سے چوری کرلی گئی۔ سادھوکی سے مظہر کے ٹرک کی دو بیٹریاں نامعلوم چور لے گئے ۔ آصف علی کی موٹر سائیکل نامعلوم چور ٹول پلازہ سے جبکہ آدھورائے کے زین العابدین اور آمنہ پارک کے محمد افضال کی موٹر سائیکلیں گھروں کے باہر سے لے گئے ۔