وزیرآباد:ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو لوٹ لیا

وزیرآباد:ڈاکوئوں نے  موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو لوٹ لیا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )نامعلوم موٹر سا ئیکل سوار ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو لوٹ لیا، طلائی زیوارات و دیگر سامان لیکر فرار ہوگئے۔

سول جج مجتبیٰ نور کا ریڈر علی رضا شیخ بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہاتھا کہ ڈاکوؤں نے روک لیا اور جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر دو طلائی انگوٹھیاں اور ایک کڑا، موبائل فون ، پرس چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں