کامونکے :ڈاکوئوں نے میاں بیوی سمیت 3افراد کو لوٹ لیا
کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی وارداتوں میں میاں بیوی سمیت 3افراد کو لوٹ لیا گیا۔
گوجرانوالہ کے محمد شہباز اور ا ن کی اہلیہ سے دو ڈاکو جی ٹی روڈ چیانوالی کے نزدیک پچاس ہزار روپے اور دو موبائل فونز چھین کر لے گئے جبکہ شیر گڑھ کے عارف علی سے 3 ڈاکو نیو گھنیا کے قریب رقم ، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔