نوشہرہ ورکاں:موبائل فون چارج کرتے کرنٹ سے نوجوان جاں بحق

 نوشہرہ ورکاں:موبائل فون چارج  کرتے کرنٹ سے نوجوان جاں بحق

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) موبائل فون چارج کرتے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

نواحی گاؤں کھارا کا رہائشی 24سالہ اسد اﷲ خاں گھر میں موبائل فون چارجنگ پر لگا کر استعمال کر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہو گیا اس کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دوران علاج دم توڑ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں