پرائم کلب تتلے عالی نے تحصیل نوشہرہ ورکاں ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

پرائم کلب تتلے عالی نے تحصیل نوشہرہ  ورکاں ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)پرائم ہاکی کلب تتلے عالی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تحصیل نوشہرہ ورکاں ہاکی چیمپئن شپ جیت لی فائنل میچ میں پرائم ہاکی کلب نے میزبان گولڈن سٹار ہاکی کلب نوشہرہ ورکاں کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

 گول کیپر حافظ خبیب لیاقت کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا معزز مہمان شیخ نسیم نے کامیاب ٹیم کے کپتان کو ٹرافی پیش کی جبکہ مہمان خصوصی رانا محمد اسلم نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر گولڈن ہاکی کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کو 20ہزار روپے انعام دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں