وزیرآباد :نکاسی آب کے نالے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر کے پوش ایریا سے گزرنے والے نکاسی آب کے نالے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ،پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد نے لاش کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال مارچری میں منتقل کر دیا ۔
ماڈل کالونی اور جناح کالونی سے گزرنے والے نکاسی آب کے نالے سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ،مولانا ظفر علی خان ڈگری کالج کے قریب سے برآمد ہونے والی لاش تین سے چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے ، پولیس نے ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔