گجرات:سیف سٹی کیمروں کے با وجود موٹر سائیکل چوری کی وار داتیں
گجرات (نامہ نگار )گجرات میں سیف سٹی کیمروں کے جال کے با وجود موٹرسائیکل چوری کی وار داتیں نہ تھم سکیں ،مزید 2 موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
سروس موڑ سے نا معلوم چورنوشہرہ خواجگان کے رہائشی محمد علی جبکہ سٹی ایریا سرائے عالمگیر سے محمد اصغر کی موٹر سائیکل نا معلوم چور لے گئے ۔