احمد نگر چٹھہ:تیز رفتار کار کی ٹکر سے معمر شہری جاں بحق

احمد نگر چٹھہ:تیز رفتار کار کی  ٹکر سے معمر شہری جاں بحق

احمد نگر چٹھہ ، وزیرآباد (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )تیز رفتار کار کی ٹکر سے معمر شہری جاں بحق ہو گیا ۔

 فقیرانوالی کے رہائشی 60 سالہ سید محمد علی نقوی اپنے گاؤں سے موٹر سائیکل پر وزیرآباد آ رہے تھے کہ احمد نگر روڈ پر علی نگر کے قریب تیز رفتار کار سوار نے عقبی جانب سے ٹکر مار دی ،سر پر لگنے والی شدید چوٹ کی وجہ سے شہری جاں بحق ہو گیا ، ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں