کامونکے :جیب تراشوں نے 3 افراد کی رقم اور موبائل فون نکال لئے
کامونکے (تحصیل رپورٹر )جیب تراشوں نے 3 افراد کے پیسے اور موبائل فون نکال لئے ۔
مسافر بس میں جیب تراشوں نے سادھوکی کے محمد آصف کے 10ہزارروپے اور موبائل فون،کچہری کی پارکنگ میں کڑیالہ کے جاوید اقبال کا موبائل فون اور ٹول پلازہ پر اسد علی کا موبائل فون نکال لیا گیا۔