ڈسکہ:گلی، محلوں اور سڑکوں پر کوڑا کر کٹ کے ڈھیر
کمپنی ملازمین کی چھٹیوں کے با عث صورتحال ابتر ،شہریوں کو شدید مشکلات
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کے چھٹیوں پر جانے سے گلی محلوں اور سٹرکوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ، ڈسکہ شہر میں صفائی ستھرائی کا ٹھیکہ جب سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کودیاگیا ہے اس دن سے علاقہ بھرمیں صفائی کی ابتر صورتحال ہے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ملازمین گلی محلوں میں کئی کئی دن صفائی ستھرائی کرنے کیلئے نہیں آتے جس کی وجہ سے ہر گلی محلہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور نالیوں کی بھی مہینوں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے وہ بھی گند سے بھری ہوئی ہیں ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کرسمس سے قبل ہی چھٹیوں پر چلے گئے تھے اوران کے نہ آنے کی وجہ سے ہرگلی محلہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ،تعفن سے شہریوں کا جینا محال ہوگیا اگرکوئی شہری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو شکایت کرے تو یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ ابھی مسئلہ ٹھیک ہوجاتا ہے کہتے ہیں متعلقہ سپروائزر کو مگر کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔