نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی ،خواتین پو لیس اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والی لیڈی کانسٹیبلز کے اعزاز میں آرپی او آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
دونوں لیڈی کانسٹیبلز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جنہوں نے پاکستان پولیس کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے نیشنل گیمز کراچی اور ویمن سافٹ بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دونوں ایونٹس میں کانسی کے تمغے حاصل کر کے گوجرانوالہ ریجن اور پنجاب پولیس کا نام روشن کیا۔آرپی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے لیڈی کانسٹیبل اریج ظفر اور لیڈی کانسٹیبل رابعہ کو مبارکباد دی ، انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش ایوارڈز سے نوازا۔