سرکل ڈسکہ میں ڈاکو راج شہری گھروں میں محصور
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )سرکل ڈسکہ میں ڈاکو راج قائم ہوگیا ،شہری گھروں میں محصور ہوکررہ گئے۔
سرکل ڈسکہ کے پانچوں تھانوں سٹی ’صدر’موترہ’ستراہ ’اور بمبانوالہ کی حدود میں واقع علاقہ جات میں کئی روز سے ڈاکو ناکے لگاکر سرشام دوسرے علاقوں سے گھروں کو آنیوالے شہریوں کو روک کر لوٹتے ہیں اس دوران دیہات سے جانیوالے شہریوں کوبھی لوٹ لیاجاتا ہے اور شہریوں کو باندھ کر کھیتوں میں پھینک دیاجاتاہے جس کی بنا پر علاقہ میں خوف و ہراس پیدا ہوچکا ہے شہری کسی مجبوری کی حالت میں بھی اپنے گھروں سے باہر نہیں جاسکتے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔