بھل صفائی کیلئے پنجاب کی تمام نہروں کو پانی کی فراہمی بند
تتلے عالی(نامہ نگار )سالانہ بھل صفائی کیلئے پنجاب کی تمام نہروں کو پانی کی فراہمی بند کر دی گئی ۔
حکومت نے پنجاب بھر کی نہروں، راجباہوں، مائنرز اور ڈسٹری بیوٹریز کی سالانہ بھل صفائی اور مرمت کیلئے تمام چھوٹی بڑی نہروں کو پانی کی فراہمی بند کر د ی ، ڈویژنل کینال افسر وں کو موصول ہونے والے احکامات میں نہریں13دسمبر تک بند رہیں گی،بھل صفائی کیلئے ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔