حافظ آباد:کتوں کی لڑائی کیلئے تیار پنڈال میں پولیس نے پانی چھوڑ دیا

 حافظ آباد:کتوں کی لڑائی کیلئے تیار  پنڈال میں پولیس نے پانی چھوڑ دیا

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )نواحی گاؤں میں کتوں کی لڑائی کیلئے تیارکردہ پنڈال میں پولیس نے پانی چھوڑ دیا جبکہ وہاں پر موجود سٹیج کو مسمار کرکے کتوں کی لڑائی کا پروگرام خاک میں ملادیا۔

 نواحی گاؤں چک گجراں میں بااثر افراد کی جانب سے جنھیں مبینہ طور پرمسلم لیگ ن کی سرکردہ شخصیت کی حمایت حاصل تھی ۔انہوں نے کتوں کی لڑائی کے لئے تین چار ایکڑ میں پنڈال تیار کرکے وہاں پر سٹیج بھی تیار کر الیا تھا ، ڈی پی او کامران حمید نے سخت ایکشن لیتے ہوئے پنڈال میں پانی چھوڑاکر اور سٹیج کومسمار کرکے پروگرام کو خاک میں ملادیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں