نوشہرہ ورکاں:ہیٹر سے بستر کو آگ لگ گئی ،لڑکی جھلس گئی

نوشہرہ ورکاں:ہیٹر سے بستر کو  آگ لگ گئی ،لڑکی جھلس گئی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مرالیوالہ کے رہائشی محمد انور کے گھر سردی سے بچاؤ کیلئے گیس کا ہیٹر جل رہا تھا اس وقت کمرے میں ذہنی طور پر مفلوج 13 سالہ ملائکہ اکیلی موجود تھی کہ اچانک بستر کو آگ لگ گئی

جس کے نتیجے میں بچی شدید جھلس گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور متاثرہ بچی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی تقریباً 90 فیصد جھلس چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں