6ماہ بعدہی دکانوں کا رنگ بدلنے کا حکم ، تاجر سراپا احتجاج

6ماہ بعدہی دکانوں کا رنگ بدلنے کا حکم ، تاجر سراپا احتجاج

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت چند ماہ قبل تاجروں کو اپنی دکانوں کے دروازوں کو براؤن پینٹ کر انے کے احکامات د ئیے گئے ،

 اب دوبارہ سبز رنگ اور سبزرنگ کے بورڈ نصب کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ، تاجروں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے معاشی حالات مشکل کر د ئیے ہیں دوسرا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عالم چوک سے لدھیوالہ تک حافظ آباد روڈ اور گلی محلوں کے د کانداروں کو 6 ماہ پہلے اپنے تجارتی مراکز کے دروازوں کو براؤن پینٹ اور کاروبار کا سفید رنگ کا تشہیری بورڈ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کے احکامات دیئے تھے جسکے بعد ہر تاجر نے ہزاروں روپے خرچ کر کے احکامات پر عملدرآمد کیا اور اب دوبارہ احکامات دیئے گئے ہیں کہ رنگ کو تبدیل کر کے دروازوں کو سبز رنگ اور سبز رنگ کے تشہیری بورڈ نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں ۔تاجروں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت پہلے کی تجاوزات کی آ ڑ میں ہمارے کاروبار بند کر رہی ہے ہم د کانوں کے کرائے ادا نہیں کر پا رہے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں اور اب د کانوں کو دوبارہ نیا رنگ روغن ہمارے اوپر اضافی بوجھ ہے جس کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں