حافظ آ باد:منشیات فروشوں کیخلاف کارروا ئی ، خواتین سمیت 14 گرفتار
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)ڈی پی او حافظ آباد کی ہدایت پر پولیس نے کریک ڈا ئو ن کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 14منشیات فروش گرفتار کرکے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
کریک ڈاؤن تھانہ سٹی حافظ آباد، جلالپور بھٹیاں، سٹی پنڈی بھٹیاں، صدر پنڈی بھٹیاں، سکھیکی منڈی اور دیگر علاقوں میں کیا گیا، کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزموں سے 12 کلو سے زائد چرس اور 37 لٹر شراب برآمد کرلی ۔