منڈیکی گورائیہ :زمیندار کی داڑھی کھینچنے پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )زمیندار کی داڑھی کھینچنے پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ۔
عبدالمعظم نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنے والد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس میں زرعی اراضی واقع موضع گوجرہ کی نیلامی کیلئے آیاہواتھا کہ وہاں موجود سجاد چیمہ اور دو نامعلو م نے حملہ کردیا او را ن کے والد کو داڑھی سے پکڑ کر زمین پر گھسیٹنا شروع کردیا جس کے نتیجہ میں داڑھی کے کافی بال اتر گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔