سیالکوٹ:مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلتے 8افراد گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پولیس نے مرغوں کی لڑائی کے ذریعے جوا کھیلنے میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس عدیل فاضل کے مطابق تھانہ بڈیانہ کے گاؤں کھرپہ میں سیل مرغوں کو لڑوا کر جوا لگایا جا رہا تھا۔ اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او اسد بشیر وڑائچ نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا اور جواریوں کو گھیرے میں لے لیا۔کارروائی کے دوران مرغوں کی لڑائی کر ا کر جوا کھیلنے والے 8افراد کو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس نے ملزموں کے قبضے سے جوئے پر لگی رقم بھی برآمد کر لی۔