ٹیلنٹ ہنٹ ریسلنگ ٹرائلز
حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ حافظ آباد اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ ریسلنگ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ٹرائلز میں ضلع بھر سے انڈر 17اور انڈر19پہلوان کھلاڑیوں نے بھر پور حصہ لیا۔
ٹیلنٹ ہنٹ ریسلنگ ٹرائلز میں ضلع بھر سے تقریبا 200پہلوانوں نے حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ ضلعی سطح پر منتخب ٹیم ڈویژنل مقابلوں میں حصہ لے گی ۔