پھالیہ:سڑکوں اور چوراہوں پر پنجابی زبان میں سائن بورڈز نصب

پھالیہ:سڑکوں اور چوراہوں پر  پنجابی زبان میں سائن بورڈز نصب

پھالیہ (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بیوٹیفکیشن انیشی ایٹو کے تحت میونسپل کمیٹی پھالیہ کی جانب سے شہر بھر کی مختلف سڑکوں اور چوراہوں پر پنجابی زبان میں خوبصورت اور دیدہ زیب سائن بورڈز نصب کر د ئیے گئے جن کا مقصد مادری زبان ثقافت اور علاقائی شناخت کو فروغ دینا ہے ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا جا رہا ہے بلکہ مادری زبان پنجابی کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی اور عوامی شعور میں بھی اضافہ ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں