رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گورالی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب

رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام  گورالی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گورالی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

 بابر وڑائچ اور عامر وڑائچ نے فلٹریشن پلانٹ والد محمد اسلم وڑائچ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے لگایا اور فلٹریشن پلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کئے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں امتیاز کو ثر ، چودھری وحید الدین، شیخ ابرار سعید، اخلاق احمد، جاوید اشرف بھٹہ، سیٹھ قمر خورشید، محمد اصغر، محمد ارشد، بابر سعید، قمر زمان، عامر زمان سمیت گورالی کی معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور صاف پانی کی فراہمی کے اقدام کو سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں