شاہین چوک ملکہ میں نکاسی آب کا نظام برباد، سڑک پر پانی جمع

 شاہین چوک ملکہ میں نکاسی آب  کا نظام برباد، سڑک پر پانی جمع

گلیانہ(نامہ نگار )شاہین چوک ملکہ نزد بینک الفلاح نکاسیٔ آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث مین سڑک پر پانی جمع ہو گیا۔

جس سے مسافروں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی بلکہ پیدل چلنا بھی محال ہو گیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نکاسیٔ آب کے ناقص انتظام کے باعث بار بار یہ مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مستقل حل نہیں نکالا جا رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں