راہوالی:منشیات فروش کو گرفتار کر کے 1380 گرام ہیروئن برآمد کرلی
راہوالی (نمائندہ دنیا )تھانہ کینٹ پولیس نے دورانِ گشت منشیات فروش محمد اعظم ولد خادم حسین گجر ساکن منڈیالہ وڑائچ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1380 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
ایس ایچ او کینٹ زبیر سیال کی زیر نگرانی اے ایس آئی محمد شہباز نت اور دیگر ملازمین نے دربار پیر شہید کے سامنے ملزم کو روکا اور جامع تلاشی کے دوران ہیروئن قبضہ میں لے لی۔