ماہر تعلیم رانا مقصود احمد کی جانب سے یتیم بچوں کے اعزاز میں خصوصی دعوت
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا)شہر کے ممتاز ماہرِ تعلیم، علمی، ادبی اور سماجی شخصیت رانا مقصود احمد نے یتیم بچوں کے اعزاز میں خصوصی دعوت کا اہتمام کیا اور انہیں دیدہ زیب لباس سمیت دیگر تحائف دیے ۔
تقریب کا مقصد معاشرے کے سب سے کمزور طبقے کی دلجوئی اور ان کے چہروں پر خوشی بکھیرنا تھا۔اس موقع پر یتیم بچوں کو پرتکلف دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا اور بہترین لباس و دیگر مفید تحائف تقسیم کیے گئے ۔ رانا مقصود احمد نے بچوں میں گھل مل کر ان سے شفقت بھرے انداز میں بات کی۔