کمشنر گوجرانوالہ کا کیش لیس پراجیکٹ پر اجلاس
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سٹیٹ بینک آف پاکستان گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے افسران اور انجمن تاجران کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کے کیش لیس پراجیکٹ کے تحت ڈویژن بھر کے تمام اضلاع میں کاروباری برادری کو جدید مالیاتی سہولیات کی فراہمی، سرمایہ کاری کے فروغ اور مالیاتی امور میں آسانیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے کیش لیس نظام کے فروغ کے لیے باہمی تعاون اور عملی اقدامات پر اتفاق کیا۔