گجرات:غیر قانونی گندم کی نقل و حمل پر کارروائی، 2گاڑیاں ضبط

گجرات:غیر قانونی گندم کی نقل و  حمل پر کارروائی، 2گاڑیاں ضبط

گجرات (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گجرات خرم نیاز ساقب کی ہدایت پر مانیٹرنگ ٹیم نے سرائے عالمگیر میں ایک ہوٹل پر کارروائی کی، جس دوران دو گاڑیاں ضبط کی گئیں جو بغیر اجازت نامے کے گندم سے لدی ہوئی تھیں۔

ہر گاڑی میں تقریباً 20 ٹن گندم موجود تھی۔کارروائی کے بعد متعلقہ حکام نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے مزید اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ ڈپٹی فوڈ کنٹرولر نے واضح کیا کہ ضلع گجرات میں گندم کی غیر قانونی نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں