وفاقی وزیر سالک حسین کا ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن کا دورہ
گجرات (سٹی رپورٹر )وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے وزارت کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے قائم ون ونڈو ڈیجیٹل ٹریننگ سسٹم پر وفاقی وزیر کو جامع بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ جدید ڈیجیٹل نظام ملک بھر کے تربیتی مراکز کے ذریعے نافذ کیا جائے گا ۔