تجاوزات کیخلاف آپریشن، نصر ٹاؤن اور 20 فٹہ بازار کلیئر

تجاوزات کیخلاف آپریشن، نصر ٹاؤن اور 20 فٹہ بازار کلیئر

گلیوں میں پڑا ہوا کئی فٹ ملبہ بھی اٹھوا دیا گیا، علاقہ مکینوں کا اظہار اطمینان

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)میونسپل کمیٹی لدھیوالا وڑائچ نے تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے نصر ٹاؤن، 20 فٹہ بازار اور ملحقہ گلیوں و بازاروں کو تجاوزات سے پاک کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی لدھیوالا وڑائچ لیفٹیننٹ (ر) فیصل مجید کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حسن اقبال کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ کارروائی میں انفورسمنٹ انسپکٹر محمد جمشید، محمد رضوان اور تنویر احمد نے حصہ لیا۔عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے عالم چوک، نصر ٹاؤن، 20 فٹہ بازار اور دیگر گلیوں میں قائم پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا جبکہ گلیوں میں پڑا ہوا کئی فٹ ملبہ بھی اٹھوا دیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے تجاوزات کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حسن اقبال کی کارکردگی کو سراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں