ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی کا پارکوں کا دورہ، کام تیز کرنیکی ہدایت
جناح پارک ٹریک کی اپ لفٹنگ کا عمل تین روز کے اندر مکمل کر نے کا حکم
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی گوجرانوالہ کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہد عباس جوتہ نے اہم پارکوں اور گرین بیلٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ترقیاتی، بحالی اور بیوٹیفکیشن کے کاموں کا جائزہ لینا اور فیلڈ میں موجود افسرا و رعملے کو بروقت اور مؤثر ہدایات جاری کرنا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر راجہ عمران خان اور دیگر افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دورے کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر نے جناح پارک میں فاؤنٹین اور پارک ٹریک سے متعلق جاری کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جناح پارک ٹریک کی اپ لفٹنگ کا عمل تیز کیا جائے اور اسے ہر صورت تین روز کے اندر مکمل کیا جائے ، تاکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ تفریحی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔شاہد عباس جوتہ نے مادرِ ملت پارک کی مجموعی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ اور پارک کی خراب حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔