وزیرآباد: پروگریسو لائرز گروپ کا امیدواروں کو ظہرانہ

وزیرآباد: پروگریسو لائرز گروپ کا امیدواروں کو ظہرانہ

وکلاء کی عزت میں اضافہ کر ینگے ، بار کے مسائل کے حل کروائیں گے : امیدوار

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پروگریسو لائرز گروپ کی جانب سے امیدوار برائے صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عمران عصمت چودھری اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں جمشید سلطان گھمن، شیخ طارق، امین خالد، اللہ دتہ چیمہ، عدنان شکر گورائیہ، صدام انور چیمہ، عمران سمراء، حکیم طلعت نسیم، لیاقت ظہیر بھٹی، مرزا ظہیر انجم بیگ، ملک جواد اکرم بٹو ایڈووکیٹ، حافظ طیب فرید سندھو، بلال احمد کنگ سمیت سینکڑوں وکلا نے شرکت کی۔عمران عصمت چودھری اور وقار احمد رندھاوا نے کہا کہ اگر وہ کامیاب ہوئے تو وکلاء جو چیمبر چار لاکھ روپے میں لے رہے ہیں وہ تین لاکھ میں فراہم کریں گے ، اور جن سے چار لاکھ روپے وصول کیے گئے ہیں، انہیں ایک لاکھ روپے واپس کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء کی عزت میں اضافہ کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اور بار کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں