گجرات:واسا کی جانب سے 4 اہم مقامات پر ڈیجیٹل رین گیجز نصب
گجرات(سٹی رپورٹر )واسا کی جدید ٹیکنالوجی کی جانب ایک اور اہم پیش رفت منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ کی ہدایت پر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے۔
گجرات شہر میں پہلی مرتبہ 4 ڈیجیٹل رین گیجز نصب کر د ئیے گئے ہیں جو بارش کی درست، بروقت اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔حکام کے مطابق ڈیجیٹل رین گیجز واسا ہیڈ آفس جی ٹی روڈ ،جیل چوک ،بولے ڈسپوزل سٹیشن اور نارووالی ڈسپوزل سٹیشن پر نصب کئے گئے ہیں ۔