لالہ موسیٰ:گرل فرینڈ کے تنازع پر نوجوان قتل ،دوست گرفتار
لالہ موسیٰ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی کے علاقہ میں نوجوان قتل، دوست کو گرفتار کر لیا گیا ۔لالہ موسیٰ تھانہ سٹی کی حدود میں نوجوان کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت راحیل منور کے نام سے ہوئی جس کی عقب جنجوعہ گرلز کالج لالہ موسیٰ کے قریب موٹر سائیکل سپیئر پارٹس کی دکان تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حمزہ زبیر سکنہ حاجی پورہ اور مقتول آپس میں دوست تھے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں کے درمیان گرل فرینڈ کے معاملہ پر تنازع تھا جس پر واقعہ کے روز بھی ان کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا۔پولیس کے مطابق اسی جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر حمزہ زبیر نے راحیل منور کو قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔