نا اہل مشیروں نے بلاول کو سیاسی یتیم بنا دیا :رہنما پیپلز پارٹی
تتلے عالی(نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین پنجاب کے رہنما امتیاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نا اہل مشیروں نے بلاول بھٹوزرداری کو سیاسی یتیم بنا کر پارلیمنٹ سے دور کر دیا جس سیاسی جماعت کا چیئرمین بنایا گیا ہے
اس کا پارلیمنٹ میں کوئی نمائندہ نہیں اور وہ خود پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کا ٹکٹ لے کر الیکشن لڑنے پر مجبور ہیں جبکہ ان کی پارٹی کے پاس فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں،ملک میں اصل طاقت پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے پاس ہے اور اسی جماعت سے تعلق رکھنے والے سینیٹ،قومی اسمبلی وتمام صوبائی اسمبلیوں سے تعلق رکھتے ہیں ،وقت کی ضرورت ہے یا پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کو پیپلز پارٹی میں ضم کرکے تیر کا نشان حاصل کیا جائے یا بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کا چیئرمین بنایا جائے تاکہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانے کی راہ ہموار ہو سکے ،پارٹی قائدین کو بیٹھ کر گہری سوچ بچار کرنی پڑے گی۔