چند روز کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

 چند روز کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)انتظامیہ کی چشم پوشی کے با عث سمبڑیال شہر اور گردونواح میں ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، بطورِ ایندھن استعمال کرنے والا طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہوگیا۔

 چند روز میں گھریلو اور کمرشل سلنڈرز میں قیمتوں میں من مانے اضافے سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔انتظامیہ کی مبینہ نااہلی اور غفلت کے باعث موسم سرما میں جہاں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پہلے ہی پریشان ہیں اور ضروریات زندگی کی روزمرہ اشیا خوردونوش میں بھی مصنوعی مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں وہاں پر ہوم سیل ڈیلروں اور د کانداروں نے بطور ایندھن استعمال کی جائے والی ا یل پی جی کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافہ کردیا ۔ چند دنوں میں گھریلو سلنڈر میں 700 روپے جبکہ کمرشل سلنڈرز میں 2600 روپے سے لے کر 2800 روپے تک اضافہ کردیا گیا ۔ عام آدمی کے استعمال کا ایل پی جی سلنڈر تقریباً 4 ہزار روپے اور کمرشل سلنڈرز 14000 تا 15500روپے زائد ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ گیس فی کلوگرام 350 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے ۔ د کانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں پلانٹ والے ہی مہنگی گیس فراہم کر رہے ہیں ہم کیا کرسکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں