ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز  ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )وزیرِاعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

 دورے کے دوران ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی گئی جبکہ مختلف وارڈز کا معائنہ بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے طبی سہولیات، علاج معالجے کے معیار اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات بارے استفسار کیا۔ حکومتِ پنجاب کی پالیسی کے مطابق مفت ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز کی جانب سے باقاعدہ چیک اپ اور نرسنگ سٹاف کے رویے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں