منشیات فروشی میں ملوث خاتون سمیت 8 افراد گرفتار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے منشیا ت فروشی و شراب فروشی میں ملوث خاتون سمیت 8ملزموں کو گرفتار کر کے 10کلو90گرام چرس اور 56 لٹر شراب برآمد کر لی ۔
ایس ایچ اوتھانہ اروپ قیصرعباس ، ایس ایچ اوسٹی کامونکے لقمان ایوب بٹ نے پولیس ٹیموں کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے مقدس بی بی ،اکرام عرف مٹھو ،سلیم ، شاکر،وسیم،ساجد،شہزاد اورذیشان کو گرفتار کیا ۔دوران تفتیش منشیات فروشوں نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتے اورضلع بھرمیں مختلف مقامات پر فروخت کرتے ۔