سیالکوٹ:ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد گرفتار ، اسلحہ برآ مد

سیالکوٹ:ہوائی فائرنگ میں  ملوث افراد گرفتار ، اسلحہ برآ مد

ڈسکہ،سیالکوٹ (نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ رمضان ٹائو ن میں فائرنگ کرنے افراد کے خلاف ایس ایچ او کی ٹیموں کیساتھ کارروائی،فائرنگ میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

 ملزموں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں ۔ ملزموں نے ایک شہری کے گھر اور گاڑی پر بھی فائرنگ کی تھی ۔ فائرنگ سے شہریوں میں خوف و ہراس اور تشویش پیدا ہوئی۔ڈی پی او حسیب راجہ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ،ناجائز اسلحہ اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں