سجاد احمد نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز سیالکوٹ کاچارج سنبھال لیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )چودھری سجاد احمد نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز سیالکوٹ کا اضافی چارج سنبھال لیا۔
چارج سنبھالنے کے بعد افسران و عملے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پوسٹل سروسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، مزید مؤثر، فعال اور عوام دوست بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔