ڈسکہ :سٹریٹ لائٹس مرمت نہ کی جاسکیں، گھپ اندھیرا

ڈسکہ :سٹریٹ لائٹس مرمت نہ کی جاسکیں، گھپ اندھیرا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد ونواح میں رمضان المبارک کے مہینے میں بھی سٹریٹ لائٹس مرمت نہ کی جاسکیں،

شہر کی سڑکوں پر گھپ اندھیرا ’میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے متعلقہ شعبہ نے چپ سادھ لی چوری چکاری کی وارداتوں کاخدشہ ،علاقہ مکین میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے متعلقہ شعبہ کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ، علاقہ بھرکی گلی محلوں سمیت سڑکوں پر نصب سٹریٹ لائٹس جوکافی عرصہ سے خراب پڑی ہیں مرمت نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی سڑکوں پر گھپ اندھیرا چھا جاتا ہے میونسپل کمیٹی ڈسکہ والے ہر سال بجٹ کے موقع پر سٹریٹ لائٹس کی تبدیلی ودرستگی کابجٹ منظور کرتے ہیں جو لاکھوں روپے میں ہوتا ہے لیکن بجٹ منظور ہونے کے باوجود اس گھمبیر مسئلہ کی طرف بالکل توجہ نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے رات کے وقت راہگیروں ’سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑتا ہے سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہونے کے سبب چوری و چکاری کی وارداتوں کابھی خدشہ بڑھ رہاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں